Posts

سفر اورنگ آباد کی روداد

Image
*ایک دن تاریخ کے سائے تلے* ( اورنگ آباد کا یادگار سفر) قسط اول  راقم : افضال احمد ملّی، پوار واڑی مالیگاؤں ضلع ناسک،      قرآن مجید میں تقریباً 16 یا 18 مقامات پر زمین میں چلنے پھرنے اور اللہ کی نشانیوں پر غور کرنے کی ترغیب دی گئی ہے.  ( مذکورہ بالا معلومات Ai سے ماخوذ ہے)  ان آیات میں جہاں سیر و سیاحت کا تصور ملتا ہے، تو وہیں سیر فی الارض کی مقصدیت بھی واضح ہوتی ہے،کہ سیر محض وقت گزاری اور کھیل کود کیلئے نہ ہو بلکہ بامقصد ہو.    چنانچہ آیاتِ *سیر فی الارض* کے مقاصد کے حصول کیلئے فضلاء معہد ملت 2011  27 جون 2026 بروز سنیچر کو ہندوستان کے تاریخی شہر اورنگ آباد کیلئے عازم سفر ہوئے، یہاں ایک بات یہ بھی بتاتا چلوں کہ تفریح صرف برفیلی پہاڑیوں ، یا ہری بھری وادیوں، بل کھاتی ندیوں میں ہی نہیں ہوتی، بلکہ تاریخی مقامات بھی تفریح طبع کا سبب بن سکتے ہیں،  اورنگ آباد ہمارے ملک کے ان مقامات میں سے ہے جو اپنے دامن میں صدیوں پرانی عمارتوں کو سنبھالے ہوئے ہے، اہل اللہ کے مزارات اس زمین پر نگینوں کی مانند جڑے ہوئے ہیں.  برطانوی بجلی گرنے...

बेटियों फूल होती हैं

*बेटियाँ 🌹 फूल होती हैं* फूल जब शाख से कटता है बिखर जाता है पत्तियां सूखती हैं टूट के उड़ जाती है बेटियाँ फूल है🌹 माँ बाप की शाखों पे जन्म लेती है माँ की आंखों की चमक बनती है बाप के दिल का सुकून होती है घर को स्वर्ग बनाती है हर कदम पर प्यार बिछा देती है जब बिछड़ने की घड़ी आती है गम के रंगों में खुशी आती है एक घर में तो उतरती है उदासी लेकिन दूसरे घर के संवरने का यकीन होता है बेटियाँ फूल है🌹 एक शाख से कटती है मगर ना सूखती है ना कभी टूटती है एक नई शाख पे कुछ और नऐ फूल खिला देती है

سیرت کا عظیم انسائیکلوپیڈیا

*سیرت کا ایک عظیم انسائیکلوپیڈیا*  ( کتاب : رحمة للعالمين، مؤلف قاضی سلیمان منصور پوری)  ✍🏻افضال احمد ملّی،  ( پوار واڑی مالیگاؤں، ناسک)      مذکورہ کتاب پر تبصرہ سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے،     یہ کتاب تین جلدوں پر مشتمل ہے.  جلد اول میں نبی کریم ﷺکی سیرت مبارکہ کا مکمل احاطہ کرنے کے بعد باب ٥ میں نبی کریم ﷺ کے اخلاق عظیم کو انتہائی تفصیل اور جامعیت سے بیان کیا گیا ہے.  جلد ثانی میں رسول اللہ ﷺ کے شجرہ نسب کو حضرت آدم علیہ السلام تک انتہائی محنت اور تحقیق سے بیان کیا ہے۔ جلد سوم خصائص النبی پر مشتمل ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اور خصائص کو قرآن و حديث اور کتب سابقہ سے بیان کیا گیا ہے،  یہ وہ کتاب ہے جس کی تعریف وقت کے بڑے بڑے علماء نے کی ہے، چنانچہ : مولانا حسن مثنی ندوی نے دس اہم خصوصیات ” رحمتہ العالمین ” کی بیان کی ہیں اور انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ”مصنف نے اس کے صفحات پر دماغ کے ساتھ دل کے ٹکڑے بھی رکھ دیے ہیں ۔ایک ایک لفظ سے عشق نبوی اور حب انسانیت نمایاں ہے. نیز علامہ سید سلیمان ندوی لکھتے ہیں : ”مرحوم نے ...

آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اخلاق پوری انسانیت کے لئے نمونہ ہیں

*آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اخلاق پوری انسانیت کے لئے نمونہ ہیں* ✍🏻افضال احمد ملّی  (پوار واڑی، مالیگاؤں ضلع ناسک)    *زندگیاں بیت گئیں اور قلم ٹوٹ گئے* *تیرے اوصاف کا ایک باب بھی پورا نہ ہوا*       اس دنیا میں سب سے عظیم و مقدس ہستی، آمنہ کے لخت جگر، دائی حلیمہ کے نور نظر، سیدالرسل، خاتم النبیین، رحمۃ للعالمین حضرت محمد ابن عبداللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات والا صفات ہے. آپ کے اوصاف حمیدہ اور اخلاقِ حسنہ کے بارے میں کچھ کہنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے.        کسی شاعر نے کہا ہے : *خوشبو ہے دو عالم میں تیری اے گُل چیدہ* *کس منہ سے بیاں ہوں تیرے اوصافِ حمیدہ*  آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں اللہ رب العزت نے سارا قرآن نازل فرمادیا۔ آپ کی ذات سے لے کر اخلاق و کردار تک، آپ کی گفتار سے لے کر اٹھنے، بیٹھنے، کھانے، پینے، چلنے پھرنے کی ایک ایک ادا تک کو قرآن میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے۔  سیرت طیبہ کو اہل ایمان کے لیے کامل اسوہ حسنہ، اورخوبصورت ماڈل قرار دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:     *لَقَدْ کَان...